8

ڈی پی او بھکر شائستہ ندیم کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ پولیس لائنز بھکر میں تقریب کا انعقاد۔ تفتیشی کورس کے اختتام پر پولیس افسران میں اسناد تقسیم کی گئیں۔ ضلع پولیس بھکر کے جملہ درجہ چہارم عملہ میں عیدی بھی تقسیم کی گئی

ڈی پی او بھکر شائستہ ندیم کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ پولیس لائنز بھکر میں تقریب کا انعقاد۔ تفتیشی کورس کے اختتام پر پولیس افسران میں اسناد تقسیم کی گئیں۔ ضلع پولیس بھکر کے جملہ درجہ چہارم عملہ میں عیدی بھی تقسیم کی گئی۔
ڈسٹر کٹ پولیس لائنز بھکر میں تفتیشی کورس منعقد کروائے جارہے ہیں۔ اس سلسلہ میں کروائے جانے والے کورس کے اختتامی روز پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیاجس کی صدارت ڈی پی او بھکر نے کی۔ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز پرویز احمد خان بھی موقع پر موجود تھے۔اس دوران کامیابی سے کورس مکمل کرنے والے پولیس افسران میں اسناد تقسیم کی گئیں۔ ڈی پی او بھکر نے جملہ پولیس افسران کو محنت اور ایمانداری سے فرائض سرانجام دینے کی تاکید کی لہذا مجرمان کی سرکوبی کیلئے ناگزیر ہے کہ تفتیش کے نئے آلات اور طریقہ کار کو اپنایا جائے۔ اس سے مجرمان کو بروقت گرفتار کرنے میں بہت زیادہ معاونت ملتی ہے۔
بعد ازاں ڈی پی او بھکر نے ضلع پولیس کے تمام درجہ چہارم اہلکاران میں عیدالفطر کے حوالے سے نقد رقم تقسیم کی۔ اس اقدام کا مقصد کم آمدن و تنخواہ والے ملازمین کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنا ہے۔ ڈی پی او بھکر نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دیگر ملازمان کی طرح، درجہ چہارم ملازمین بھی محکمہ پولیس کا ضروری حصہ ہیں۔
محمد سلطان باہو بھکر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں